Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون میں پانچ ایکڑ رقبے پر فائر اکیڈمی قائم کی جائے گی  
     
  07-Sep-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون میں پانچ ایکڑ رقبے پر فائر اکیڈمی قائم کی جائے گی جہاں فائرمینوں کو جدید تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ایسے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے کہ جن کے باعث انہیں یہ معلوم ہوسکے کہ دنیا بھر میں فائر فائٹرز کے حوالے سے کیا کام کیا جا رہا ہے اور اس شعبے سے متعلق نئی ایجاد ہورہی ہیں تاکہ ہمارے فائرفائٹرز بھی جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کام کرسکیں، یہ بات انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں میونسپل کمشنر نسیم نواز، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس، میئر کراچی کے ایڈوائزر فرحت خان، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینز ندیم ہدایت ہاشمی، ارشد حسین، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر پے رول ظفر اقبال، ڈائریکٹر فنانس ناصر محمود، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس شمس الدین، چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی اور ڈائریکٹر سٹی وارڈنزنے شرکت کی، میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کے عملے اور ملازمین کو ان کے الائونسزاور مراعات نہیں دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ محکمہ فائر بریگیڈ میں جو ملازمین دلجمعی محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں گے انہیں ان کی تمام تر مراعات مہیا کئے جانے کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ کا محکمہ انتہائی اہم ہے لہٰذا اس محکمے میں شامل ہر شخص اور ملازم کو چاہئے کہ وہ اپنے محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خود بھی اپنی تربیت کرے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مختلف مواقع پر منعقد کئے جانے والے ایسے سیمینار اور ورکشاپس میں بھی ضرور شرکت کرے کہ جن سے ان ملازمین کی اندر کی صلاحیتیں نکل کر سامنے آسکیں، انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ محکمہ فائر بریگیڈ کو منظم کرنے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حکومت ہماری مدد کرے تاکہ کراچی جیسے بڑے شہر کو اپنی آبادی کے لحاظ سے جتنے فائر اسٹیشنز اور فائر ٹینڈرز کی ضرورت ہو وہ اسے فراہم کئے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں محکمہ فائربریگیڈ کی اہمیت کے پیش نظر اسے زیادہ سے زیادہ جدید آلات فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ اس محکمے کی افادیت برقرار رہے تاکہ بوقت ضرورت یہ محکمہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرسکے، انہوں نے کہا کہ وقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم محکمہ فائربریگیڈ کو جتنا زیادہ ہوسکے جدید خطوط پر استوار کریں اور اس کے لئے حکومت ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت 22 فائر اسٹیشنز کام کررہے ہیں جبکہ آبادی کے لحاظ سے ان میں اضافے کی ضرورت ہے، میئر کراچی نے کہا کہ فائرفائٹرز اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں لہٰذا ہمیں اس محکمے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard