Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے یہ عا م بارش نہیںبلکہ غیرمعمولی بارش تھی ،بلدیاتی قیادت اپنا کام کر رہی ہے-  
     
  31-Aug-2017  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے یہ عا م بارش نہیںبلکہ غیرمعمولی بارش تھی جس سے پورا شہر متاثر ہوا ہے ،بلدیاتی قیادت اپنا کام کر رہی ہے جب تک کراچی کے عوام مشکلات میںہیں ہم سڑکوں پر شہریوں کے درمیان موجود رہیں گے، حکومت سندھ کی ذمہ داری ہے کہ ایک بار بیٹھ کر معاملات کو ٹھیک کر لیں ، سندھ حکومت سیوریج اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کو بہتر بنائے اور کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرے،غیرمعمولی بارش کے باعث شہر میں صورتحال خراب ہے تاہم اس پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، شہر بھر میں پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے تاہم پانی کی نکاسی میں کچھ وقت لگے گا، کے ایم سی کے 13 میں سے 9 ڈی واٹرنگ پمپس کام کر رہے ہیں، افسران و عملے سمیت منتخب بلدیاتی قیادت اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ کام میں مصروف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ او رجمعرات کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے میں صورتحال کا جائزہ لینے اور نکاسی آب کے کامو ںکی نگرانی کے دوران میڈیا کے نمائندں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،میئر کراچی نے ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، طاہر ولا چورنگی ، لنڈی کوتل چورنگی کے علاوہ رین ایمرجنسی سینٹر ،کشمیر روڈ، حسن اسکوا ئر، نیپا چورنگی سمیت مختلف علاقوں کا چھ گھنٹے طویل دورہ کیا اور نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا جبکہ موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں،میئر کراچی نے طاہر ولا چورنگی پر گھٹنوں گھٹنوں پانی میں اْتر کر صورتحال کا معائنہ کیا اورمرکزی سڑک پر جاری برساتی پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا، انہوں نے کے ایم سی اور ضلعی بلدیات کے عملے کو نکاسی آب کے کاموں میں تیزی لانے کوتیزی لانے کی ہدایت بھی کی تاکہ جلد از جلد سڑکوں پر برساتی پانی کلیئر کیا جاسکے، اس موقع پر، ممبر قومی اسمبلی عبدالوسیم، ممبران صوبائی اسمبلی فیصل سبز واری، جمال احمد، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ ،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکر علی ، چیئرمین بلدیہ شرقی مْعید انوراور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے اس موقع پر کہاکہ شہر کے نالے، کچرے، اور سیوریج سے بھرے ہونے کے باعث بر ساتی پا نی کی نکاسی تیزی سے نہیں کر پا رہے، سمندر ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے پانی کم لے رہا ہے، بارش بہت ہوئی ہے، نالے چوک ہیں،سیوریج کی لائنیں برساتی نالوں میں ڈال دی گئیں، جتنے وسائل ہیں اتنا ہی کام کر رہے ہیں، موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ سڑکوں پر جمع پانی کی نکاسی جلد از جلد کر سکیں، انہو ں نے کہاکہ ہم نے گجر نالہ جب کلیئر کیا تو نالے کے اطراف دیوار اور سڑک بنانے کا فیصلہ ہواتھا، لیکن کچھ نہیں ہوا حالانکہ وزیر اعلی سندھ نے سمری بھی منظور کر لی تھی،اصل مسئلہ برساتی نالوں میں کچرا ڈالا جانا ہے ، میئر کراچی نے کہا میں کسی سیاست میں نہیں پڑنا چاہتا کیونکہ ذمہ داری بلدیاتی اداروں کی ہے اورہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کام کررہے ہیں، سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے تمام ایسے محکمہ اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہر کی بہتری کے لئے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا ،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور واٹر بورڈ سندھ حکومت کا کام ہی نہیں ہے،،زبردستی بلدیہ عظمی کراچی کے محکمے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، عوام کو ریلیف تو دیں اور کام کریں، عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ میئرکراچی وسیم اختر نے عیدالاضحی کے موقع پر دی گئی تعطیلات ختم کرکے متعلقہ محکموں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی اور تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ رین ایمرجنسی سینٹر سمیت اپنے ڈیوٹی کے مقامات پر عیدالاضحی کے دنوں میں موجود رہیں گے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard