Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے عیدالاضحی کے دوران شہر میں صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول کیلئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ تعاون کریں-  
     
  30-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے عیدالاضحی کے دوران شہر میں صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول کیلئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ تعاون کریں اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات کچرا کنڈی اور برساتی اور سیوریج نالوں میں ڈالنے کے بجائے کھلی ہوئی نمایاں جگہ پر رکھیں تاکہ انہیںوہاں سے بروقت اٹھایا جاسکے، عیدالاضحی کے لئے کمپلین مرکز 1339 کو فعال کردیا گیا ہے جہاں آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کے حوالے سے موصولہ شکایات دیگر اداروں کو بھجوائی جائیں گی، ہر ضلع میں آلائشوں کو اکٹھا کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنی زیر انتظام سڑکوں اور شاہراہوں سے آلائشیں اٹھانے کا کام انجام دے گی، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، سینئر ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز محمد مشیر ، ڈائریکٹر وہیکلز ڈپارٹمنٹ فرید تاجک اور دیگر افسران نے شرکت کی، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطوں اور اشتراک عمل کو یقینی بنائیں اور ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں شہر میں ہونے والی جانوروں کی قربانی کے دوران اور اس کے بعد مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور صحت بخش ماحول کی فراہمی بجائے خود ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس سے بلدیاتی اداروں کو عہدہ برآہ ہونے کے لئے سخت محنت اور دلجمعی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی تنگ گلیوں سے آلائشیں اٹھانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سوزوکی گاڑیوں کا بندوبست کرلیا ہے جبکہ سٹی وارڈنز بھی اس دوران شہر میں ڈیوٹی دیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ وہ خود بھی عیدالاضحی کے تینوں دن شہر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے افسران کی کارکردگی دیکھیں گے تاکہ کسی بھی جگہ اگر انتظامات میں کوئی کمی ہے تو اسے فوری پورا کرلیا جائے، اجلاس کے دوران میئر کراچی کو ایک بریفنگ میں بتایا گیا کہ عیدالاضحی کے لئے کئے گئے خصوصی انتظامات کے سلسلے میں عوام الناس کی اطلاع کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کوآرڈینیشن کنٹرول روم اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے قائم کردہ ایمرجنسی کنٹرول سینٹرز کے فوکل پرسن اور زون کی تفصیلات بمعہ موبائل اور پی ٹی سی ایل رابطہ نمبر جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق کے ایم سی کوآرڈینیشن کنٹرول روم کا مرکزی نمبر 99215127 ہے جبکہ فوکل پرسن نعمان ارشد ڈائریکٹر ایم پی ڈی موبائل نمبر 0321-2384090، مشیر احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی ڈی موبائل نمبر0333-2308103 ، محمد اظہر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم پی ڈی موبائل نمبر 0300-2629137 ، کاشف حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ میونسپل سروسز موبائل نمبر0301-8248713 سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ڈی ایم سیز کے قائم کردہ ایمرجنسی سینٹرز میں ضلع کورنگی میں کورنگی، شاہ فیصل، لانڈھی، ماڈل کالونی زونز جبکہ ضلع غربی میں سائٹ ، کیماڑی، اورنگی، بلدیہ زونز، ضلع ملیر میں انچارج ملیر زون، ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں متلقعہ ڈی ٹی او ، ضلع جنوبی میں ڈائریکٹر کمپلین سینٹر اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے گڈاپ آفس میں ڈسٹرکٹ انجینئر سے مشتہر کئے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، میئر کراچی نے عیدالاضحی کے لئے قائم کردہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ڈی ایم سیز کے ایمرجنسی سینٹرز کے رابطہ نمبروں کی تشہیر کے لئے بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ان انتظامات کے حوالے سے اپنی شکایات 1339 پر بھی درج کراسکتے ہیں جہاں متعلقہ عملہ ان شکایات کے حوالے سے ڈی ایم سیز اور دیگر اداروں کے کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ عیدالاضحی پر بہترین انتظامات کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو آلائشوں اور گندگی کے پڑے رہنے کی شکایات نہ ہوں اور عید کے تینوں دن شہری اس حوالے سے بے فکر رہتے ہوئے قربانی کا مقصد فریضہ انجام دے سکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard