Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی انتظامیہ الرٹ ہے-  
     
  29-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ متوقع بارشوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بلدیاتی انتظامیہ الرٹ ہے اور تمام متعلقہ عملہ اور افسران فیلڈ میں موجود ہیں ، منگل کو ہونے والی بارش کے باوجود شہر کی صورتحال کافی حد تک اطمینان بخش رہی اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے برساتی پانی کی فوری نکاسی ممکن ہوئی تاہم بدھ سے جمعہ کے درمیان مزید بارشوں کی پیش گوئی کے مدنظر تمام متعلقہ عملے کو ضروری مشینری و آلات تیار رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی مکمل رابطہ ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ تیز اور مسلسل بارشوں میں بھی شہریوں کو زیادہ تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز بارش کے بعد ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رین ایمرجنسی سینٹر میں تعینات افسران سے بھی مسلسل رابطہ رکھا اور وہاں موصول ہونے والی شکایات اور ان پر کئے گئے ایکشن کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جبکہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں، انہوں نے ہدایت کی کہ رین ایمرجنسی سینٹر کا عملہ مکمل طور پر چوکس رہے اور ہرممکن کوشش کی جائے کہ شہریوں کی شکایات فوری طور پر کم سے کم وقت میں دور کی جاسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ افسران اس بات کو ہرممکن طریقے سے یقینی بنائیں کہ بارشوںکے دوران وہ خود ، ان کا عملہ اور مشینری سڑکوں پر موجود رہے بارشوں کے دوران کسی بھی شکایت کیلئے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں رین ایمرجنسی سینٹر نمبرز 0335-7553976،0332-2685090 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے جہاں متعلقہ عملہ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے دستیاب ہے،اس کے علاوہ شہری اپنی شکایات 1339پر بھی درج کراسکتے ہیں۔انہوں نے سٹی وارڈنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر موجود رہ کر ٹریفک کنٹرول کرنے میں مدد کریں اور شہریوں کو ٹریفک جام کی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے دی گئیں ہدایات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ وہ خود مختلف علاقوں میں جا کر وہاں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ متعلقہ افسران کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، ان تمام اقدامات کا مقصد مون سون کے موسم میں شہر کی صورتحال کو معمول کے مطابق رکھنا اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرناہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard