Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  سائوتھ افریقہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا فروغ اور پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مارکیٹنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے -  
     
  29-Aug-2017  
     
   
     
  سائوتھ افریقہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سہیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا کے دیگر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا فروغ اور پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مارکیٹنگ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمد رفیق میمن دونوں ممالک کے صنعتکاروں اور تاجروں کے درمیان رابطہ پل کاکام کررہے ہیں اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ا ن خیالات کا اظہار انہو ںنے جوہانسبرگ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریب اور پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم کے سہ ماہی میگزین ’’بزنس بلیٹن‘‘ کے پہلے شمارے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب سفیر ڈاکٹر منظور چوہدری، ناصر اعوان، ٹریڈ کمیشن کے سربراہ چوہدری فہد علی، فورم کے چیئرمین محمد رفیق میمن ، جنرل سیکریٹری توفیق باوانی ، سینئر نائب صدر محمد علی انجم، فنانس سیکریٹری محمداسلم،مجلس منتظمہ کے اراکین مزمل اعوان، خرم شہزاد، ’’بزنس بلیٹن‘‘ کے چیف ایڈیٹر محمد اقبال قریشی، افضل مارفانی، محمد حنیف سلیم سنگاپوری، سائوتھ افریقہ اور پاکستان کے تاجروں، بینکاری کے شعبے سے وابستہ چیدہ چیدہ افراد سمیت پاکستان اور مقامی کمیونٹی کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سائوتھ افریقہ فورم کے ’’بزنس بلیٹن‘‘ کا اجراء یہاں مقیم تاجروں ، صنعتکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تما م افراد کے لئے یوم آزادی کا بہترین تحفہ ہے اس بلیٹن سے ایک طرف دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعتکاروں کو استفادہ ہوگا جبکہ دوسری طرف دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ پاکستان سائوتھ افریقہ بزنس فورم کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بزنس بلیٹن‘‘ کا اجراء ہماری ایک ادنیٰ سی کاوش ہے ہمیں امید ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعتکاروں کو فوائد حاصل ہونگے۔ محمد رفیق میمن نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے دونوںممالک سے تعاون اور اشتراک کی اپیل کی اور کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے دونوںممالک کے درمیان یہ اقدام نہایت سود مند ثابت ہوگا، تقریب سے قبل دونوں ممالک کے قومی ترانے پڑھے گئے اور ملی نغمے پیش کئے گئے بعدازاں سفیر پاکستان نے شرکاء کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard