Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نگلیریاسمیت دیگر وبائی امراض سے بچائو اسی وقت ممکن ہوگا جب حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ خود شہریوں میں بھی اس حوالے سے شعور بیدار ہو-  
     
  25-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ خطرناک اور مضر صحت جراثیم انسانی صحت کیلئے شدید خطرہ ہیں لہٰذا ان سے حفاظت کے لئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے ، نگلیریاسمیت دیگر وبائی امراض سے بچائو اسی وقت ممکن ہوگا جب حکومتی سطح پر ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ خود شہریوں میں بھی اس حوالے سے شعور بیدار ہواور وہ خود اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کی حفاظت کے لئے طبی اداروں کی طرف سے جاری کی گئیں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں یہ بات انہوں نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے تحت شہریوں کو نگلیریا سے حفاظت کیلئے شروع کی گئی آگاہی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، انہوں نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی کو ہدایت کی کہ شہریوں کو نگلیریاکی سنگین بیماری سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم موثر اور مربوط انداز میں چلائی جائے تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچے اور وہ اس خطرناک بیماری سے خود کو محفوظ رکھ سکیں، میئر کراچی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے شہریوںکے لئے نگلیریا سے بچائو کے لئے طبی ایڈوائس جاری کردی ہے جس کے مطابق نگلیریا کے انفیکشن کا بڑا ذریعہ گرم اور تازہ پانی،کلورین کے بغیر پانی کی فراہمی ہے جس کی وجہ سے ایسے پانی میں تیراکی، غسل اور وضو کے دوران اس کے جراثیم ناک ذریعے دماغ میں داخل ہو کر دماغی خلیوں کو تباہ کرنے کا سبب بنتے ہیں اور یہ عارضہ دو سے پندرہ دنوں میںشدید بیماری کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر درجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں، برساتی پانی کے کسی بھی جوہڑ یا تقسیم آب کی ٹوٹی ہوئی لائنوں سے رسائو کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی میں نہانے سے گریز کریں، دریا، تالاب، جھیل اور تفریحی مقامات پر سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے اپنے سر کو اونچا رکھیں، وضو اور غسل کے لئے ابلا ہوا پانی استعمال کریں،عام نزلے میں مبتلا ہونے یا ناک بند ہونے کے دوران کلورین ملے یا ابلے ہوئے پانی کے بغیر ناک کو دھونے سے گریز کریں، ایک ہزار لیٹر پانی میں ایک چمچہ بلیچ استعمال کریں، گھر میں بالائی اور زیر زمین پانی کی ٹنکیوں کی سال میں دو دفعہ صفائی کریں اگر کسی کو بخار ، سر کا درد ، گردن میں درد، متلی، بصارت میں کمزوری، نیند میں کمی جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اپنے معالج کی دی ہوئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard