Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے کراچی کے صرف دو اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کے کام کا ٹھیکہ دیناسمجھ سے بالاتر ہے-  
     
  24-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے کراچی کے صرف دو اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کے کام کا ٹھیکہ دیناسمجھ سے بالاتر ہے، بجٹ تو انہیں پورا مل رہا ہے پھر بقیہ شہر اور صوبے کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اگر پورے سندھ کے لئے بنا ہے تو اسے پورے سندھ میں کام کرنا چاہئے اور صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھانے کے انتظامات کرنے چاہئیں، اس حقیقت کے باوجود ہم نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کئے، عید کے تین دنوں میں کوشش کریں گے فوری آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے کیونکہ ہم کراچی کے شہریوں کو تعفن اور بیماریوں کے حوالے نہیں کرسکتے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے، یہ بات انہوں نے عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے کئے گئے انتظامات کے حوالے سیجمعرات کے روزکے ایم سی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی نواز نسیم،چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، چیئرمین ضلع شرقی معید انور، چیئرمین ضلع کورنگی نیئر رضا، سابق ٹائون ناظم اظہار احمد خان، ایڈمنسٹریٹر ضلع غربی غلام فرید،سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین سٹی کونسل ہیلتھ کمیٹی عبدالصمد خان، مشیر مالیات ریحان خان، میونسپل کمشنر جنوبی آفاق سعید، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد، ڈائریکٹر بجٹ محمود بیگ اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ اس سال کراچی میں10 سے 15 فیصد زیادہ قربانی ہونے کی توقع ہے ، گزشتہ سال 17 لاکھ سے زائد جانور قربان کئے گئے تھے لہٰذا اس سال اندازاً 20 لاکھ آلائشوں کو اٹھانے اور محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں، آلائشیں اٹھانے کے لئے ہر ضلع میں کلیکشن پوائنٹس بنادیئے گئے جہاں سے آلائشیں اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچائی جائیں گی، تمام اضلاع میں اس مقصد کے تحت مختلف مقامات پر خندقیں کھودی گئی ہیں جہاں ان آلائشوں کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ آلائشوں کو عید کے ایام میں بروقت ٹھکانے لگانے کے لئے تمام اضلاع کو ساتھ لے کر پلاننگ اور مشاورت کی تھی جس میں آلائشیں اٹھانے سے لیکر ٹھکانے لگانے تک تمام معاملات کو طے کیا گیا، شہر پہلے ہی بری حالت میں ہے اسے مزید خرابی سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے آپریشن کے لئے جہاں جہاں ضروری پڑی لیبر اور مشینری کرائے پر لی جائے گی اور جہاں جہاں کے ایم سی کی ضرورت ہوئی وہاں کام کریں گے، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز اور سائٹ لمیٹڈ بھی اپنے علاقوں کو دیکھیں اورآلائشیں اٹھانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، عوام نے منتخب نمائندوں کو ووٹ دیا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ گرائونڈ میں موجود رہیں، انہوں نے کہا کہ میں منتخب نمائندوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس دوران اپنے علاقوں میں موجود رہیں خواہ ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، ہم پوری کوشش کریں گے کہ عوام کو تکلیف نہ ہو، ہر ضلع میں واقع یوسیز کے چیئرمینز کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سلسلے میں ضلعی بلدیات کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ آلائشیں کچرا کنڈی اور برساتی اور سیوریج نالوں میں نہ ڈالیں بلکہ کھلی ہوئی نمایاں جگہ پر رکھیں تاکہ انہیں بروقت اٹھانے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا ممکن ہوسکے، منتخب بلدیاتی نمائندے اس دوران بلدیاتی اداروں کی معاونت کریں گے تاکہ عیدالاضحی کے دوران شہریوں کو شکایت کا موقع نہ ملے، انشاء اللہ شہریوں کے تعاون سے پہلے سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے اور نتائج بھی گزشتہ سالوں سے بہتر ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ اس شہر کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک رکھنا ہم سب کا فرض ہے اس حوالے سے تمام بلدیاتی اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ہے اور سب کا مقصد شہر کی خدمت کرنا ہے، عیدالاضحی پر انتظامات کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کمپلین سینٹر 1339 پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، ہم پوری کوشش کریں گے کہ عیدالاضحی پر شہر میں آلائشیں اٹھانے کا کام احسن طریقے سے مکمل کیا جائے، میئرکراچی نے کہا کہ مزید بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے ، عیدالاضحی سے پہلے ہی تمام برساتی پانی کی نکاسی کردی جائے گی، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر کو اون کریں اور آبادی کے درمیان آلائشیں نہ دفنائی جائیں بلکہ مقررہ مقامات پر ہی انہیں ٹھکانے لگایا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard