Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات و فرائض کی تقسیم کو واضح کرے-  
     
  06-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو چاہئے کہ وہ بلدیاتی اداروں کے اختیارات و فرائض کی تقسیم کو واضح کرے کئی شہری ادارے ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کررہے ہیں جب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو توڑا اور مروڑا گیا ہے اس وقت سے کے ڈی اے سمیت دیگر ادارے اپنی مرضی سے مختلف نوعیت کے چالان ایشو کررہے ہیں کنٹوٹمنٹ بورڈ اور دیگر ادارے بھی اس میں شامل ہیں، یہ بات انہو ںنے کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس میں اسپیشل بچوں کے ساتھ پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سہیل رفیق، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، میڈیا کمیٹی کی چیئرپرسن سبحین غوری، میڈیکل کمیٹی کی چیئرپرسن ناہید فاطمہ، فلم اسٹار جاوید شیخ، اداکار بہروز سبزواری، ، مختلف یونین کمیٹیز کے چیئرمین اور اسپیشل بچوں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف ایک جنگ لڑرہی ہے ہم ایک ہیں، ہم مضبوط ہیں اور ہم مضبوط رہیں گے ہمیں کوئی بھی توڑ نہیں سکتا، یکم اگست سے 14 اگست تک کراچی میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کریں گے اور کراچی کو روشنیوں کا اور امنگوں کا شہر بنائیں گے۔ میں ان بچوں کو شاباش دیتا ہوں جنہو ںنے آج یہاں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اسپیشل بچے اس قوم کا حصہ ہیں اور اس ملک کا حصہ ہیں پوری دنیا میںجو قوانین اسپیشل بچوں کے لئے رائج ہیں وہ پاکستان میں بھی نافذالعمل ہونے چاہئیںحکومت پاکستان کے بجٹ میں ان کی تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ مختص کیا جانا چاہئے،اسپیشل بچوں کیلئے اسپتال بننے چاہئیں، میئر کراچی نے کہا کہ عوام مشکلات میں ہیں ان کی مشکلات دور ہونی چاہئیں، فلم اسٹار جاوید شیخ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ 14 اگست کو ہر گھر پر پاکستانی جھنڈہ لہرایا جائے پاکستان ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ پاکستان کا جشن آزادی پوری قوم شایان شان طریقے سے منائے تاکہ دہشت گردوں کو یہ پیغام جائے کہ پاکستان کے محافظ موجود ہیں اس کے رکھوالے موجود ہیں اور پاکستان پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے، اس موقع پر اسپیشل بچوں نے مختلف نغموں پر ٹیبلوز پیش کئے اور اپنی کارکردگی سے حاضرین کے دل موہ لئے، بعد ازاں میئر کراچی نے سوک سینٹر کے سامنے جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی اور کہا کہ ہم سب کی کوشش ہونی چاہئے کہ پاکستان کا جھنڈا سربلند رہے انہو ںنے کہا کہ جشن آزادی کے سلسلے میں کل سے کراچی میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard