Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اراکین کونسل نے کراچی کے عوام کو گٹر ملا پانی فراہم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واٹر بورڈ اور اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروئی کا مطالبہ کیا -  
     
  04-Aug-2017  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اجلاس میں اراکین کونسل نے اتفاقِ رائے سے منظور کی جانے والی قرارداد کے ذریعے کراچی کے عوام کو گٹر ملا پانی فراہم کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے واٹر بورڈ اور اس کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروئی کا مطالبہ کیا اور حکومت سے پرزور اپیل کی کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اس قرارداد پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اراکین کونسل نے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کو میئر کراچی کے کنٹرول میں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کی شدید مذمت کی کہ شہریوں کو سیوریج ملا پانی فراہم کرکے لوگوں کی صحت سے کھیلا جا رہا ہے اور واٹر بورڈ افسران کے ایم سی کی کونسل کے نمائندوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اجلاس جمعہ کی سہ پہر کے ایم سی بلڈنگ میں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں مجموعی طور پر 10قراردادوں کی منظوری دی گئی جس میں5قراردادوں کو اتفاق ِ رائے جبکہ 5 قرارداد کو کثرت ِ رائے سے منظور کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر اراکین نے 9 مئی اور 16 مئی 2017 ء کو منعقد ہونے والے اجلاسوں کی روئیداد کی ہاتھ اٹھا کر توثیق کی جبکہ کونسل ممبروجیہہ رئوف کی والدہ کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی جبکہ اتفاقِ رائے سے منظور کی جانے والی دیگر قراردادوں میںبلدیہ عظمیٰ کراچی کی کمیٹیوں کی خالی نشستوں کی تفصیل اور ان نشستوں پر ممبران بلدیہ عظمیٰ کراچی سے ارکان نامزد کرنے کا اختیارباہمی مشاورت کے تحت میئر کراچی کو تفویض کرنے ، یونیورسٹی روڈ پر سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے نزدیک واقع ریلوے فلائی اوور کا نام سرسید احمد خان کے نام سے منسوب کرنا ، میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز کے بلوں کی پرنٹنگ، تقسیم و آئی ٹی سروسز کی فراہمی کے لئے میسرز اسپرنٹ ایکسپریس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ تین سالہ کنٹریکٹ اور میونسپل یوٹیلیٹی سروس چارجز کے بلوں کی مد میں پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ 2017 ء کے بلوں کی صارفین میں فراہمی کے بعد میسرز اسپرنٹ ایکسپریس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو مبلغ 1,00,21,460/- روپے کی ادائیگی اور آئندہ تین سال کے لئے سہ ماہی ادائیگیوں کی منظوری اور بلدیہ غربی کے ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ توہین آمیزرویہ کی شدید مذمت اور حکومت سے ڈی ایم سی ویسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کے ضلع کے منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین سے ناروا سلوک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کے مطالبات شامل تھے جبکہ کثرت رائے سے منظور کی جانے والی قراردادوں میں تجاویز برائے بڑھوتری مختلف ٹھیکہ جات محکمہ ویٹرنری سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی منظوری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قرارداد نمبر 37 مورخہ 27 اکتوبر 2015 ء اور قرارداد نمبر 39 مورخہ 17 نومبر 2015 ء کو فی الفور منسوخ کرنے کی منظوری نیز سابقہ تمام ایڈمنسٹریٹرز کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق تمام احکامات کی منسوخی اور ساحل سمندر کراچی پر تفریح، تعلیمی پارک کا قیام بمعہ کھیلوں، فیملی پارک، تجارتی کمپلیکس کی سہولت سے متعلق سفارشات کی منظوری ، پلاسٹک کی تھیلیوں کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے اور پہلے سے پابندی ہونے کی صورت میں اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے علاوہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سندھ بلوچستان بس مالکان ایسوسی ایشن کے درمیا ن طے شدہ معاملات کی منظوری شامل تھی، اجلا س سے پارلیمانی لیڈر اسلم خان آفریدی، عارف خان ایڈوکیٹ، اپوزیشن لیڈر کرم اللہ وقاصی، جنید مکاتی، کامریڈ جسکانی، حنیف سورتی، امان خان آفریدی، تاج الدین صدیقی، فضل الرحمن، چیئرمین ویٹرنری کمیٹی سید مزمل شاہ، حنیف میمن، خلیل امام، چیئرمین MUCT راحت حسین صدیقی، خرم فرحان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے اراکین سے کہاکہ تمام یوسی چیئرمینز اپنے اپنے علاقوں سے پینے کے پانی کا نمونہ لے کر اس کی رپورٹ کسی اچھی لیبارٹری سے لیں یا پھر کے ایم سی فوڈ لیبارٹری سے رابطہ کریں جہاںٹیسٹنگ کی تمام سہولت دستیاب ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ کن کن علاقوں میں آلودہ یا سیوریج ملا پانی فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں یہ واضح کیا گیاہے کہ مویشیوں اور جانوروں سے متعلق معاملات کا تعلق کے ایم سی سے ہے جبکہ ڈی ایم سی کو بھی اس سے متعلق فنکشن تفویض کئے گئے ہیں ، ایکٹ کا آرٹیکل 96 کہتاہے کہ جہاں کہیں میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں اختیارات کا تصادم ہو وہاں کے ایم سی اپنا کردار ادا کرے گی اور جس کا جو حق ہے اتنا شیئر اسے دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ لانڈھی ابیطار اور اس سے ملحقہ تمام جگہ کے ایم سی کا حصہ ہے گزشتہ اجلاس میں واضح کردیا تھا کہ کے ایم سی ہی لانڈھی ابیطار کو چلائے گی انہوں نے کہا کہ ماضی میں جانوروں کے گوشت کی فروخت کے لئے کراچی میں کے ایم سی میں مارکیٹیں بنائی تھیں ، ریاست کی یہ ذمہ داری تھی کہ ان کی حفاظت اور مرمت کی جاتی مگر ایسا نہیں ہوا تاہم اب ہم نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور یہاں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق شہریوں کو گوشت کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ اہم معاملات پر اب ہمیں فیصلے کرنا ہوں گے ہمیں سسٹم کو چلانا اور اسے بہتر بنانا ہے انہوں نے کہاکہ کونسل کی تمام کمیٹیوں کے چیئرمین اپنی ذمہ داری پوری کریں اور اپنی کمیٹی کے اجلاس بلائیں تاکہ متعلقہ معاملات زیربحث لائے جاسکیں، انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر کونسل غفران احمد کو اس مقصد کے تحت فوکل پرسن مقرر کیا گیاہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard