Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا بھر میں ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے-  
     
  03-Aug-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا بھر میں ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے، گرین ہائوس گیسزکے اخراج میں کمی لا کر اس چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ، ایک فیصد بھی مضر گیسوں کا اخراج روکنے میں کامیاب ہوگئے تو اپنی آئندہ نسلوں کے سامنے سرخرو ہوسکیں گے، کرئہ ارض اور شہروں کو درپیش چیلنج کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایک مستحسن اقدام ہے جس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے، یہ بات انہوں نے جمعرات کی صبح مقامی ہوٹل میں WWF کے زیر اہتمام GHG انوینٹری کے ذریعے کم ترکاربن ڈویلپمنٹ کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر WWF پاکستان چیپٹر کے ریجنل ہیڈ علی دہلوی اور مختلف اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے جدید ٹیکنک کا استعمال اور اس سلسلے میں مؤثر بنیادی اقدامات ناگذیر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کے لئے بہتر ماحولیاتی صورتحال چھوڑنی ہے ، کرہ ارض کے لئے خطرہ بننے والی گیسو ں میں کاربن کی بڑھتی ہوئی آمیزش کو ہرصورت روکنا ہوگاجس کے لئے بین الاقوامی ادارے دن رات سرگرم ہیں اور عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کے لئے مستقل بنیادوں پر معلوماتی سیمینار وورکشاپس اور دیگر ایونٹس منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ماحولیاتی بہتری کے لئے اجتماعی کوششیں کی جائیںاور اس حوالے سے لوگوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ رکھا جائے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی دنیا کے ان شہروں میں شامل ہے جنہوں نے بین الاقوامی معاہدے کے تحت فضائی آلودگی پرقابو پانے کے لئے کیوٹو میمورنڈم پر دستخط کئے ہیں جس سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی مشاورت اور امداد حاصل ہوسکے گی، انہوں نے کہاکہ اس معاہد ے کے تحت دنیا بھر کے شہروں میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لئے جو پالیسی اپنا ئی جائے گی اسی پر کراچی میں بھی عملدرآمد ہوگاجبکہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے ہیں اور ہم اس مفاہمتی یادداشت کو مکمل اہمیت دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں کمی کرسکتی ہے اور اس کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی نہ صرف کراچی جیسے بڑے شہروں کے لئے خطرہ ہے بلکہ اس سے کرئہ ارض کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں، کراچی میں 2015ء میں ہیٹ اسٹروک سے ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں، مستقبل میں ایسے المیے سے بچنے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ مدد گار ثابت ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ماحولیاتی آلودگی اور توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لئے کام کرسکتے ہیں ، ڈپٹی میئر کراچی نے امید ظاہر کی کہ کے ایم سی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف بڑے شہروں کو ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت فراہم کرنے کے لئے آئندہ بھی مختلف منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے WWF کے ریجنل ہیڈ علی دہلوی نے گرین ہائوس گیسز انوینٹری کے ذریعے فضا میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں بنیادی اقدامات کرنے ہیں لہٰذا تمام متعلقہ ادارے اپنی ہرممکن کوشش بروئے کار لاتے ہوئے ایسے اقدامات تجویز کریں جن کے ذریعے ماحولیات کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیاجاسکے۔ ورکشاپ سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard