Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دست کاری، چھوٹی صنعتیں اور گھر میں بننے والی اشیاء کو فروغ دینا ضروری ہے-  
     
  29-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دست کاری، چھوٹی صنعتیں اور گھر میں بننے والی اشیاء کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ وہ ہنر مند جو بڑے پیمانے پر اپنا کاروبار نہیں کر سکتے ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ایسے افراد معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں، بوہری برادری نے ہمیشہ کراچی کی ترقی اور بہتری کیلئے کام کیا ہے اور انہیں کراچی میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، یہ بات انہو ںنے ہفتہ کے روز بو ہرہ بازار فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنامفضل سیف الدین کے پاکستان میں نمائندے نعیم محی الدین، مستنصر پونا والا، مدفل سیف الدین، فرض دک اور کے ایم سی کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے کا زمانہ ہے اور ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہو اس لئے ضروری ہے کہ خواتین گھریلو کاموں کے ساتھ ساتھ دستکاری اور گھروں میں تیار کی جانے والی اشیاء کے ذریعے معاشی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس سے نہ صرف ان کے خاندان کو معاشی فوائد حاصل ہونگے بلکہ ملک و قوم پر بھی اس کے دور رس نتائج مرتب ہونگے، میئر کراچی نے کہا کہ اس حوالے سے دوست ملک چین سمیت کئی ملکوں کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ انہوں نے معیشت اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کی جس کے باعث ان ممالک کی مصنوعات کو پوری دنیا میں فروغ حاصل ہوا اور یہ ممالک اقتصادی اور معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم ہوئے، انہو ںنے کہا کہ بوہری برادری نے کراچی میں کئی فلاحی طبی ادارے اور اسپتال قائم کئے جبکہ شعبہ تعلیم میں بھی انہوںنے اپنی خدمات کو موثر انداز میں پیش کیا، میئر کراچی نے شہریوں کو دعوت دی کہ وہ دو دن جاری رہنے والی اس فیسٹول میں شرکت کریں اور آکر دیکھیں کہ کراچی کے بوہری برادری کے افراد نے اپنی صلاحیتوں کو کس طرح اجاگر کیا ہے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنامفضل سیف الدین کے پاکستان میں نمائندے نعیم محی الدین نے کہا کہ اس فیسٹول کے انعقاد میں میئرکراچی ہم سے بھر پور تعاون کیا جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے جس کے باعث اب شہر میں اس قسم کی سرگرمیوں کو عروج حاصل ہورہا ہے اس موقع پر میئر کراچی نے فیسٹول میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور گھریلو طور پر بنائی گئی اشیاء اور اسٹالوں پر رکھی گئی مصنوعات میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، یہ فیسٹول اتوار کے روز 10 بجے رات تک جاری رہے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard