|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آج لیاقت آباد نمبر 10 چورنگی پر دوران ڈیوٹی 2 سٹی وارڈنز کو کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا-
|
|
|
|
|
|
18-Jun-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
آج لیاقت آباد نمبر 10 چورنگی پر دوران ڈیوٹی 2 سٹی وارڈنز کو کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تفصیلات کے مطاب سٹی وارڈنز سید منور علی اور محمد طارق لیاقت آباد نمبر 10 پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے کہ غلط پارکنگ سے روکنے پر چند نامعلوم افراد نے ان پر لوہے کی راڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر شریف آباد تھانے کو دی گئی، ڈائریکٹر سٹی وارڈن محمد عمران کے مطابق یہ حملہ لیاقت آباد نمبر 10 پر واقع ایک کار شو روم کے مالکان کے ایماء پر کیا گیا اور 2 افراد جن کے نام معلوم ہوسکے ہیں جن میں جمیل اور نوید شامل ہیں انہو ںنے سٹی وارڈنز کو نو پارکنگ پر گاڑی پارک کرنے سے منع کیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور نہتے سٹی وارڈنز پر حملہ کردیا ، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا ہے کہ تشدد یہ کارروائی نا قابل قبول ہے اور اسپتال کی رپورٹ کی روشنی میں شریف آباد تھانے ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے اس واقعہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے واضح کیا کہ سٹی وارڈنز شہریوں کی خدمات پر مامور ہیں اور اگر شہری ان سے تعاون کرنے کے بجائے حملہ آور ہونگے تو یہ اپنا کام کس طرح جاری رکھ سکیں گے، ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع میئر کراچی وسیم اختر کو کردی گئی ہے میئر کراچی نے زخمی سٹی وارڈنز کو علاج معالج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ شہری برداشت اور صبر سے کام لیں اور سٹی وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ یہ خدمت خلق کے جذبے سے سڑکوں پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|