Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے بدھ کی سہ پہر ان کے دفتر میں ملاقات کی-  
     
  15-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے وفد نے بدھ کی سہ پہر ان کے دفتر میں ملاقات کی ،وفد میں سٹی کونسل کراچی کے رکن سعید اللہ آفریدی ،سردار اسلم گبول، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر احمد سعید محسن، پی ایم ایل (ن) سندھ کے عہدیداران حاجی صالحین، زاہد قاضی، سعید تنولی، پرویز تنولی، کامران شاہ، عارف کیانی، کراچی ڈویژن کے انیب شاہ اور دیگر بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر سٹی کونسل کراچی میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے اس بات پر خراج تحسین پیش کیا کہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود میئر اور ڈپٹی میئر کراچی شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر کاموں کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں اور ان کی کاوشوں کے نتیجے میں کراچی کے مختلف حصوں میں بہتری کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں جس سے شہر کی صورتحال بہتر ہوگی اور کراچی میں رہنے والوں کو سہولیات ملیں گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کی بہتری اور خوشحالی کے لئے مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت میئراور ڈپٹی میئر کراچی کے ساتھ ہے اور ہم شہر کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے انہوں نے اس موقع پر سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی کو آئین کے تحت اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے بنائیں اور کراچی شہر کو جدید ترین میگا سٹی بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے تمام منتخب نمائندے بشمول یوسی چیئرمین ، میئر کراچی کے شانہ بہ شانہ چلنے اور شہر کی بہتری کے لئے ان کی تمام اچھی کاوشوں میں ان کا ہاتھ بٹانے کے لئے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ایڈوائزر احمد سعید محسن نے ڈپٹی میئر کراچی کو دعوت دی کہ وہ پنجاب تشریف لائیں اور لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کے نظام کی اسٹڈی کریں ، کراچی اور لاہور کی شہری قیادت کے مابین باہمی رابطوں میں اضافے سے ملک کے دو بڑے شہروں کو فائدہ ہوگا اور کراچی اور لاہور کے شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کی کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے مسلم لیگ (ن) کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے ان کی خواہشات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کراچی کی مختلف جماعتوں کے تعاون کی بدولت شہر کے موجودہ مسائل حل کرلئے جائیں گے اور کراچی کے شہریوں کو بہت جلد بہتر شہری سہولیات دستیاب ہوں گی انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا شہر اور اکنامک حب ہونے کے ناطے کراچی کی حیثیت منفرد ہے لہٰذا ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کراچی کے مسائل جلد از جلد حل کئے جانے چاہئیں تاکہ یہ شہر اسی طرح ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ سو روزہ صفائی مہم کے نتیجے میں شہر میں کافی تبدیلی آئی ہے اور کراچی کے شہری اس کے گواہ ہیں، دستیاب اختیارات میں رہتے ہوئے جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کی بہتری کے لئے کام کیا گیا ہے اور آئندہ بھی یہ کاوشیں جاری رہیں گی اگر مزید وسائل ملے تو ہم مزید وسیع پیمانے پر شہر میں بہتری کے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے لاہور کے دورے کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی مناسب وقت ضرور لاہورکا دورہ کریں گے اور وہاں بلدیاتی نظام کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے تجربات اور مشاہدات سے سیکھناچاہئے اور اس کے لئے بڑے شہروں میں رائج نظام کی اسٹڈی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard