Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے لانڈھی بھینس کالونی میں واقع سلاٹر ہائوس اور اطراف کی 101 ایکڑ زمین کا اصل نقشہ طلب کیا -  
     
  12-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے لانڈھی بھینس کالونی میں واقع سلاٹر ہائوس اور اطراف کی 101 ایکڑ زمین کا اصل نقشہ طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں قبضہ مافیا کی ہر کوشش کو ناکام بنادیا جائے اور زمین کو اس کے اصل نقشے کے مطابق استعمال کیا جائے تاکہ بے قاعدگیوں کا خاتمہ ہوسکے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کو قانون کے مطابق یہاں سے ریونیو حاصل ہوسکے، یہ بات انہوں نے لانڈھی بھینس کالونی کے سلاٹر ہائوس اور اطراف کے علاقے کا دورہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی و انسداد تجاوزات نذیر لاکھانی، مشیر قانون سعید اختر، ڈائریکٹر ویٹرنری ڈاکٹر فاروق، یونین کمیٹی 5 کے چیئرمین عبدالرحیم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے سلاٹر ہائوس، ڈھائی ایکڑ رقبے پر محیط ڈرائی اینیملز سیل پوائنٹ، بھوسہ منڈی، مرغی خانہ، چکن فیڈ اور اطراف کے علاقے کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی جبکہ وہاں کام کرنے والے افراد سے ان کے مسائل بھی معلوم کئے، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ کراچی کی آبادی اب بہت زیادہ بڑھ چکی ہے لہٰذا اتنی بڑی آبادی کیلئے 2 سلاٹر ہائوس کم ہیں ان میں اضافہ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں بالکل بھی توجہ نہ ہونے کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بے قاعدگیاں بھی بڑھی ہیں گزشتہ دور میں ایڈمنسٹریٹرز نے اپنے اپنے طور پر اس شہر کو چلایا مگر توجہ نہ ہونے سے بلدیاتی مسائل بڑھ گئے ہیں جنہیں اب ہمیں درست کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کی زمین کا اصل نقشہ بھی اسی لئے طلب کیا گیا ہے تاکہ نقشہ کے مطابق اس زمین کو استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ جانوروں کی فروخت کے لئے جو جگہ مختص کی گئی ہے انہیں وہیں فروخت کیا جائے باہر سڑک پر جانور فروخت نہ کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بگڑے ہوئے معاملات کو سدھارا جائے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہم انشاء اللہ عوام کی طاقت سے مسائل کو حل کریں گے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی زمین کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا اور جو لوگ اس طرح کی کوشش کریں گے ان کے ساتھ سختی اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کا تعلق براہ راست عوام سے ہے جہاں وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے رجوع کرتے ہیں ہم عوام کی امانتوں کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کو اگر قوانین کے مطابق حل کیا جائے تو اس سے عوام اور ادارے دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard