Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غفلت ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہے-  
     
  11-Mar-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر موجودہ حکمراں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ دیتے تو ہمار ی نسلیں اور ہمارے بچے اس طرح سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں جاں بحق نہ ہوتے ،ترقیاتی منصوبوں میں سست روی اور غفلت ٹریفک حادثات کا سبب بن رہی ہے صرف ٹھیکے دے کر اوطاقوں میں بیٹھ جانے سے مسائل حل نہیں ہوتے،شہری مسائل کے حل کے لئے سڑکوں پر آنا ہوگا، یہ بات انہوں نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو ہفتے کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے عطیہ کے طور پر دی جانے والی 2سی این جی بسوں کی چابیاں وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کے حوالے کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی حنیف محمد مرچی والا،ڈاکٹرپروفیسر محمد زاہد، ڈاکٹر پروفیسر افتخار طاہری، ڈاکٹر افضال، اردو یونیورسٹی کے سینیٹ کے ممبر اقبال احمد خان، نجم العارفین اور پبلک ریلیشنز آفیسر ارم افضل ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کی دو طالبات کا گزشتہ دنوں یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے اور جب میں اس حادثے کے موقع پر یونیورسٹی روڈ پہنچا تھا تو میں نے اسی وقت یہ فیصلہ کیا تھا کہ اردو یونیورسٹی کو بسیں عطیہ کی جائیں گی تاکہ طلبا و طالبات کو یونیورسٹی آنے اور جانے میں سہولت میسر ہو، آج وعدے کے مطابق یہ بسیں اردو یونیورسٹی کے حوالے کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں ، اسپتالوں، لائبریریوں اور پارکوں کو بھی بہتر کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، یہ آٹھ سال کا بگاڑ ہے اور اسے صحیح کرنے میں وقت درکار ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ صفائی مہم کی مخالفت کررہے ہیں وہ لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں اور اپنی اوطاقوں میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان آئیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ کراچی کے کیا مسائل ہیں اور یہ شہر مسائل کے انبار میں دبا ہوا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اختیارات اور فنڈز نہ دیئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری 99 فیصد مکمل ہے اور سپریم کورٹ جانے کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا، بلدیاتی انتخابات بھی سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے تھے اور اختیارات اور فنڈز بھی سپریم کورٹ کے ذریعے ہی حاصل کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومیں تباہ ہوتی ہیں اور موجودہ حکمراں تعلیمی سہولتیں فراہم نہ کرکے دراصل نسلوں کو ہی تباہ کرنا چاہتے ہیں، وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر سلیمان ڈی محمد نے کہا کہ حکومت کو اپنی ترجیحات میں تعلیم کو شامل کرنا چاہئے جس کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، تاریخ گوا ہ ہے کہ جس قوم نے بھی علم سے منہ موڑا وہ قوم صفحہ ہستی سے مٹ گئی، ہم میئر کراچی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اردو یونیورسٹی کو 2 سی این جی بسیں عطیہ کی ہیں جس سے طلبا و طالبات کو سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ میئر کراچی نے وائس چانسلر سے کہا کہ دونوں طالبات کے لواحقین میں سے اگر ممکن ہو توایک ایک فرد کو اردو یونیورسٹی میں ملازمت فراہم کی جائے اور اگر ایسا نہ ہوسکے تو ہم کے ایم سی میں ملازمت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا کوئی متبادل نہیں تاہم ملازمت فراہم کرنے سے ان خاندانوں کی کسی حد تک مدد ہوسکے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard