Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے رات کے اوقات میں بھی کارروائی کو جاری رکھا ۔  
     
  10-Mar-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر میں تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کرتے ہوئے رات کے اوقات میں بھی کارروائی کو جاری رکھا ۔تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی شماما شاپنگ سینٹر نزد فہد اسکوائر گلزار ہجری ، یوکے اسکوائر بلاک 14 اور شریف آباد گلشن اقبال میں کی گئی، شماما شاپنگ سینٹر کی اطراف کی سڑک اور فٹ پاتھوں پر کیبنز، ٹھیلے، پتھارے ، ڈیفریزر، لوہے کے پنجرے، جالیاں، اسٹینڈ، چولہے، توے،اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اس کارروائی کے دوران مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جسے علاقہ پولیس نے ناکام بناتے ہوئے کارروائی کو جاری رکھا ۔اس آپریشن کی نگرانی سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات محمد نذیر لاکھانی نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر بشیر صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان صدیقی، انسداد تجاوزات کا عملہ، علاقہ پولیس بھی اس موقع پر موجود تھی۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے کہا کہ تجاوزا ت کے خلاف مہم کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کی سہولت کے لئے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی اور ایسے اقدامات کئے جائیں گے کہ شہر میں دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں اور تجاوزات مافیا کی حوصلہ شکنی ہوسکے اور شہریوں کو اپنے روزمرہ امور میں سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شہریوں اور کاروباری برادری کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جس کی بدولت تجاوزات کے خلاف مہم کامیاب سے جاری ہے۔علاقے میں مکینوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھی اور ٹریفک کی روانی میں بھی دشواری تھی اس کارروائی کے بعد شہریوں کو کافی سہولت میسر آئی ہے اور ٹریفک کی روانی میں خاصی آسانی پیدا ہوئی ۔ تجاوزات ہٹانے کا کام مطلوبہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا ۔دوسری کارروائی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے پاسپورٹ آفس صدر اور شاہراہ عراق سے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ کو صاف کردیا سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے ٹھیلے، پتھارے،کائونٹرز، مرغی کے پنجرے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا اور تمام سامان کے ایم سی اسٹور میں جمع کروا دیا گیا، یہ کارروائی محکمہ انسداد تجاوازت کے سینئر ڈائریکٹر نذیر لاکھانی کی سربراہی میں انجام دی گئی جبکہ اس کارروائی میں علاقہ پولیس بھی موجود تھی، کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات کے عملے نے پاسپورٹ آفس صدر، شاہراہ عراق اور ارد گرد کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کی اور علاقے کو تجاوزات سے پاک کردیا گیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard