Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے بدھ کی شام گلبرگ بلاک 12 یوسی 28میں تزئین اور بحالی کے بعدکھولے گئے فیملی پارک کا افتتاح کیا-  
     
  09-Mar-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے گلبرگ یوسی 28میں نو تزئین شدہ فیملی پارک علاقے کے عوام کیلئے کھولنے کو شہر میں تعمیرو ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلع وسطی میں ایسے دس پارکس بنائے جارہے ہیں جو قبل ازیں تباہ حال تھے اور شہریوں کے لئے ناقابل استعمال بن چکے تھے تاہم منتخب بلدیاتی قیادت نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور بنجر قطعات کو سرسبز وشاداب باغات میں تبدیل کرکے لوگوں کوخوبصورت تحفہ پیش کرنے کا آغاز کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کی شام گلبرگ بلاک 12 یوسی 28میں تزئین اور بحالی کے بعدکھولے گئے فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی ، وائس چیئرمین شاکر علی ، یو سی چیئر مین محمد حسن ،علاقہ ایم پی اے اور دیگر منتخب ارکان بھی موجود تھے ، ڈپٹی میئر کراچی نے پارک کے افتتاح کے بعد پرچم کشائی کی اور پارک میں پودا بھی لگایا بعدازیں انہوں نے پارک کے مختلف حصے دیکھے اور وہاں نصب کئے گئے آر او پلانٹ کے معائنے سمیت بچوں کی جانب سے مارشل آرٹس کا دلکش مظاہرہ بھی دیکھا۔ ڈپٹی میئر کراچی نے کہاکہ اس پارک کی تزئین وبحالی پر بہت زیادہ رقم خرچ نہیں ہوئی ہے اور اسے یونین کونسل نے خود اپنے فنڈز سے ازسرنوسنوارا اور سرسبزبنایا ہے جبکہ اس سے قبل یہ پارک بنجر اور ویران تھا اور یہاں منشیات کے عادی افراد نے ٹھکانے بنالئے تھے ، انہوںنے بتایا کہ یہ کام سو روزہ مہم کے علاوہ ہیں جن کے ذریعے ضلع وسطی کے مکینوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہاکہ ضلع وسطی شہر کا گنجان ترین علاقہ ہے تاہم اس کے وسائل بہت کم ہیں ، اس کے باوجود بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور متعلقہ یونین کونسلیں اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی، اسکولوں اور پارکس و کھیل کے میدانوں کو سجانے سنوارنے اور بہتر بنانے میں دن رات مصروف ہیں جو قابل ستائش ہے، انہوں نے کہاکہ علاقے کے لوگو ں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے محلوں اور گلیوں میں صفائی ستھرائی کاخیال رکھیں اور اور پارکس و گراؤنڈز کی حفاظت اور آبیاری کریں اور ان کا اسی طرح خیال رکھیں جیسے وہ اپنے گھر کا خیال رکھتے ہیں ، ہم یہ پارک بطور امانت محلے کے لوگوں کے سپرد کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی میئر کراچی نے کہاکہ سو روزہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے اور ضلع وسطی کے علاوہ ضلع شرقی اور کورنگی میں بہت کام ہورہا ہے جس سے امید ہے کہ آنے و الے دنوںمیں شہر کی حالت بدلی ہوئی نظر آئے گی، اس موقع پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحا ن ہاشمی نے ضلع کی مختلف یونین کونسلوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایاکہ مرکزی شاہراہوں اور ذیلی سڑکوں سے 80فیصد کچرا اٹھایا جاچکا ہے جبکہ اسٹریٹ لائٹس کی بحالی ومرمت اور دیگر ترقیاتی کام بھی تیزی سے جاری ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard