|
|
|
|
|
|
|
|
-
: Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi
-
Following the directive of the Mayor Karachi Wasim Akhtar the Project Director Orangi town has informed the people of Karachi and especially resident
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar said Supreme Court directives for cleaning of drains will be fully implemented, All utility services providers in Karachi s
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar has directed the revenue monitoring committee to keep a watch over the recovery position of various departments of KMC and
-
Mayor Karachi Wasim Akhtar paid a visit of Malir-15 and N-5 Project to review the progress of development works and inaugurate the recently completed
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم احتر نے کہا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں معذور افراد کیلئے ریمپس بنائے جائیں گے
|
|
|
|
|
|
11-Jan-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
میئر کراچی وسیم احتر نے کہا ہے کہ کے ایم سی ہیڈ آفس اور دیگر دفاتر میں معذور افراد کیلئے ریمپس بنائے جائیں گے جبکہ نجی اداروں میں بھی ریمپس بنانے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، کسی انسان کو بااختیار زندگی گزارنے کے قابل بنانا اصل جہاد ہے معذور افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اور اسے مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے لئے Independent Living کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معذور افراد کیلئے کام کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے اور پاکستان ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سمیت معذور افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم جسمانی معذوری کا شکار افراد کے حقوق کیلئے آواز اٹھارہے ہیں اور انہیں درپیش مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ بغیر کسی سہارے کے خودمختار انداز میں اپنی زندگی گزار سکیں، انہوں نے معذور افراد کیلئے شروع کئے گئے پروگرام ’’ بااختیار زندگی‘‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کو احساس محرومی سے نکال کر انہیں باعزت اور بااختیار زندگی گزارنے کے مواقع مہیا کرنا بہت بڑی نیکی ہے، میئر کراچی نے معذور افراد سے کہا کہ کے ایم سی سے متعلق کسی بھی کام کے سلسلے میں وہ براہ راست مجھ سے میرے دفتر میں مل سکتے ہیں اس کیلئے انہیں انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ وہ آج خود جاکر چیک کریں گے کہ کے ایم سی بلڈنگ میں معذور افراد کیلئے ریمپ دستیاب ہے یا نہیں اس بات کو یقینی بنایں گے کہ وھیل چیئر استعمال کرنے والے افراد کو بھی کے ایم سی کے دفاتر میں رسائی کی سہولت حاصل ہو، میئر کراچی نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک کے قیام کے بعد سے جو حکومتیں آئیں انہوں نے معذوروں کے حقوق کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی اور اگر کوئی قوانین بنے بھی تو ان پر عملدرآمد نہیں ہوا، ہم یہ کہتے ہیں کہ انہیں مچھلی کھلائیں نہیں بلکہ مچھلی پکڑنا سکھائیں ہمارے ہاں معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبے صرف ذاتی پذیرائی اور شہرت کے حصول کی خاطر بنائے جاتے ہیں جس سے معذوروں کی کوئی خدمت نہیں ہوتی تاہم مجھے آج یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ معذور افراد میں اپنی زندگی کسی سہارے کے بغیر گزارنے کا جذبہ ہے اور وہ اپنے تمام کام خود کررہے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں میئر کراچی نے اس موقع پر سیمینار میں شریک معذور افراد کے لئے کام کرنے والے اداروں کے نمائندوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
/
Webmail 2
/
1339 Executive Dashboard
|
|