Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کونسل آف کراچی لائبریریزکے زیر اہتمام موبائل لائبریری اینڈ ای لرننگ یونٹس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا-  
     
  05-Oct-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی نئی نسل کو علم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا، دنیا نے اسی طرح ترقی کی ہے اور جدید علوم کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں، کراچی میں موبائل لائبریریز اینڈ ای لرننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام درست سمت کی جانب اچھا قدم ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، بہتر مستقبل کے لئے نوجوان نسل کو کتابوں کی طرف واپس لانا ہوگا، الیکٹرونک لرننگ موجودہ دور کی انتہائی موثر سہولت ہے جس کے ذریعے مختلف علوم کی بہترین تدریس ممکن ہوگئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کونسل آف کراچی لائبریریزکے زیر اہتمام موبائل لائبریری اینڈ ای لرننگ یونٹس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مہمان اعزازی عزیز میمن، ڈسٹرکٹ گورنر روٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ، قونصل جنرل ترکیMr.Tolga Ucak،قونصل جنرل تھائی لینڈMr.Thatree Chauvachata ، قونصل جنرل جرمنیMs.Birgit Kuhlmann اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے علاوہ مختلف ممالک کے سفارت کار اور نمائندے ، طارق مصطفی ،کوآرڈینیٹر سی کے ایل عائشہ چوہدری،سید عابد رضا، بک ایمبیسیڈر این بی ایف سید سلطان خلیل،تحسین عابدی اور سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس سید خورشید شاہ بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سال گزشتہ ہمارے لئے خاصا مشکل ثابت ہوا جس کے دوران تجاوزات اور دیگر شہری مسائل سامنے آئے تاہم اس دوران ہم نے شہر میں دو میراتھن منعقد کرائیں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا، انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل اور دیگر اداروں کے تعاون سے کراچی میں موبائل لائبریریز اینڈ ای لرننگ انسٹیٹیوٹس قائم ہونے سے نوجوانوں بالخصوص طالب علموں کو مطالعے کی بہترین سہولت دستیاب ہوگی اور وہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح ای لرننگ کی سہولت سے فیضیاب ہوسکیں گے جس سے جدید علوم اور تکنیک سے آگاہی بڑھے گی اور ایک ایسا کلچر پروان چڑھے گا جس میں علم و ادب کو اہمیت حاصل ہو اور اہل علم افراد کی قدر کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہمیں علم کو پھیلانے میں موجودہ دور کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا ہے اور اس کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ موبائل لائبریری اور ای لرننگ کی پہنچ وہاں تک ہے جہاں کل تک پہنچنے کا تصور بھی ممکن نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں تعلیم کے فروغ اور کتب خانوں میں اضافے کے لئے کوشاں رہے گی اور اس حوالے سے ہرممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے، تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے مہمانوں کو شیلڈز بھی پیش کیں، دریں اثناء کونسل آف کراچی لائبریریزکے زیر اہتمام میٹروپول ہوٹل کے قریب اسٹریٹ لائبریری میں انگلش گرامر اسکول اور لیاری کے بچوں کو یکجا کیا گیا تاکہ ان کے درمیان روابط قائم ہوں، اس موقع پر بچوں نے پینٹنگز کیں اور مل جل کر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کتابوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور اسٹریٹ لائبریری کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں، انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل کے لئے آپ کو کتابوں سے اپنا رشتہ جوڑنا ہے اور اپنی استادوں کی عزت کرنی ہے، انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ لائبریریز شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی علاقے کے بچوں کو علاقے میں لائبریری نہ ہونے کی وجہ سے کتابوں سے محروم نہ ہونا پڑے، انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے باہم مل کر علمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اس سے ثابت ہوا کہ ہم سب مل جل کر آگے بڑھنے اور سیکھنے کی کتنی خواہش رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نئی نسل کو مطالعے اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں میں پایا جانے والا احساس محرومی بھی دور کرنا تھا تاکہ ان کے اندر اعتماد پیدا ہو اور وہ بہترین ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard