Home  
    Administrator  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ اللہ والا ٹائون میں گرنے والی عمارت کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی  
     
  10-Sep-2020  
     
   
     
  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ اللہ والا ٹائون میں گرنے والی عمارت کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی ، شہر کے بے شمار علاقوں میں گرائونڈ پلس ون کی اجازت پر تین سے پانچ منزلہ عمارتیں تعمیر کردی گئیں، غیرقانونی طور پر اضافی منزل قائم کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ یہ عمارتیں انسانی جانوں کے لئے خطرہ ہیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کی سہ پہر کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹائون کے قریب گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، فائر بریگیڈ ،ریسکیو اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے، ایڈمنسٹر یٹر کراچی اطلاع ملتے ہی منہدم ہونے والی عمارت کے امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر متاثرہ مقام پر پہنچے اور امدادی کاموں کا جائزہ لیااور متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت کے ملبے کو تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ہٹانے کا کام کیا جائے اور انسانی جانوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے جہاں ہیوی مشینری کی ضرورت ہو اس سے کام لیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ عمارت میں آپریشن مکمل ہونے کے تمام متعلقہ افسران اور عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے ۔ڈپٹی کمشنر کورنگی نے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بتایا کہ متاثرہ عمارت کے ملبے تلے دب کر دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ چار افراد کو عمارت سے زندہ نکالا جاچکا ہے اور مزید کی تلاش کا کام جاری ہے اور امید ہے کہ ان افراد کو بھی ریسکیو کرلیا جائے گا، متاثرہ عمارت سے ملحق عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے اور اس کے گرنے کا بھی احتمال ہے، انہوں نے کہا کہ ملبہ اٹھانے اور ممکنہ طور پر اس کے نیچے دبے ہوئے افراد کو جلد سے جلد نکالا جائے ، ریسکیو کا کام رات کو بھی جاری رکھا جائے تاکہ جس حد تک ہوسکے عمارت میں موجود انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard