Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے آئسولیشن وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں، ماہرین، ادویات اور کٹس کی ضروریات پوری کی جائیں گی-  
     
  14-Mar-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے آئسولیشن وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں، ماہرین، ادویات اور کٹس کی ضروریات پوری کی جائیں گی، تمام اسپتالوں میں آگہی ڈیسک اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، متعلقہ اسپتالوں میں کورونا وائر س کے حوالے سے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف ہما وقت موجود رہے گا، جن مریضوں میں کورونا وائرس کی علامات نظر آئیں ان کو ڈبلیو ایچ او کے تجویز کردہ اسپتالوں میں فوری منتقل کردیا جائے گا، یہ بات انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز بلاک 16 میں کورونا وائرس آگہی پروگرام ڈیسک کا افتتاح کرنے کے بعد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسداللہ حسینی، ڈاکٹر عادل رمضان اور دیگر افسران نے بھی سیمینار سے خطاب کیا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ رہے گی اس معاملے کو ڈاکٹرز، ماہرین اور تمام شہری انتہائی سنجیدہ لیں او رلازمی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے اسپتال میں داخل مریضوں ان کے تیمارداروں اور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں ماسک تقسیم کئے، بعدازاں میئر کراچی کی صدار ت میں کے ایم سی کے تمام اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر تمام اسپتالوں میں مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، صحت کے وہ تمام اصول اپنائے جائیں گے جن کے لئے کہا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مریضوں سے ملاقات کے لئے آنے والے تیمار دار بھی اس بات کی ہر ممکن کوشش کریں کہ وہ اپنے مریضوں سے ملتے وقت تمام تر حفاظتی اقدامات کریں اورمریض کے قریب آنے سے ، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے پرہیز کریں، میئر کراچی نے کہا کہ کورونا وائرس کا بہترین علاج احتیاط ہے مجھے امید ہے کہ کراچی کے تمام شہری اس بات کا خیال رکھیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود کے ایم سی کے اسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں داخل مریضوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے میئر کراچی سے علاج معالجے کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں یہاں علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی گئیں ہیں، ایک خاتون مریضہ نے میئر کراچی کو بتایا کہ گزشتہ روز دل میں تکلیف کے باعث اسپتال آئی تھی جہاں انہیں داخل کیا گیا اور ان کا علاج کیا گیا اور آج اللہ تعالی کے کرم سے وہ صحت یاب ہوچکی ہیں، میئرکراچی نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کریں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت عین عبادت ہے اور اس وقت یہ موقع ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کریں اور انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard