Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے زیر اہتمام آل پارلیمنٹری مینٹل ہیلتھ سمٹ 2020 سے خطاب کیا-  
     
  13-Mar-2020  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر عمر کے افراد کو ذہنی دبائو کا سامنا ہے ، معاشی صورتحال ، بے روزگاری ، عدم برداشت اور معاشرتی رویے کے باعث ذہنی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز کے زیر اہتمام آل پارلیمنٹری مینٹل ہیلتھ سمٹ 2020 سے خطاب کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ہیلتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے آل پارلیمنٹری مینٹل ہیلتھ سمٹ 2020 کا اہتمام کیا تھا، یونیورسٹی آف مانچسٹر گلوبل نیشنل ہیلتھ انیشیٹوز کے سربراہ پروفیسر نصرت حسین ، پروفیسر آف سائیکالوجی ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر عمران بشیر چوہدری نے اس سمٹ میں خصوصی طور پر شرکت کی، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں افتتاحی تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر کی موجودگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کراچی میں ذہنی صحت کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا، صدر پاکستان میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ ذہنی صحت کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی بنائی جائے جس پر پورے پاکستان میں یکساں طور پر عمل کیا جائے، میئر کراچی نے ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ سمٹ کے دوسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے ذہنی صحت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تمام سطحوں پر سپورٹ کریں گے ، کے ایم سی کے اسپتالوں میں اور ہیلتھ کیئر سینٹرز اس سلسلے میں کام کریں گے اور منتخب بلدیاتی نمائندے بھی ذہنی دبائو ، ڈپریشن اور صحت مندانہ اقدامات کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی مہم چلائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان میں ذہنی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں اور اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو نہ صرف فکر انگیز ہے بلکہ لوگوں کی ذہنی صحت کو بہتر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات، بے روزگاری، صحت کی سہولیات کی کمی اور دیگر کئی عوامل ایسے ہیں جس کے باعث لوگ ذہنی دبائو، ڈپریشن اور دیگر بیماری میں مبتلاہوتے ہیں خصوصاً خواتین زچگی کے بعد شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوتی ہیں جس کے لئے ضروری ہے کہ بروقت ان کی رہنمائی اور کونسلنگ کی جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم ذہنی صحت کے حوالے سے لوگوں کو تقسیم کریں تو ان میں بچے ، نوجوان، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں، ہر عمر کے لحاظ سے مختلف ذہنی دبائو ہوتے ہیں خاص طور پر بے روزگاری یا تعلیم یا معاشی حالت کے باعث تعلیم حاصل نہ کرنے والے نوجوان بری طرح سے متاثر ہوتے ہیں، ہمارے اکثر گھرانوں میں پورے گھر کی مالی ذمہ داری کسی ایک شخص کے ذمے ہوتی ہے جس کے باعث وہ ہمہ وقت ذہنی دبائو اور ڈپریشن کا شکار رہتا ہے، انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لوگ ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں اور اپنی ذہنی صحت کھو بیٹھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اکثر بوڑھے افراد کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ انہیں بھی کونسلنگ کی ضرورت ہوتی ہے، میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کے ایم سی کے زیر اہتمام پارکوں میں ایسے مخصوص ایریاز بنائے جائیں گے جو صرف بزرگوں کیلئے مخصوص ہوں گے اور کچھ نئے پارک صرف سینئر سٹیزن کے لئے ہی بنائے جائیں گے، کے ایم سی کے اسپتالوں میں جیریاٹک وارڈز (Geriartic Wards) بنائے جائیں گے تاکہ وہاں بزرگوں کی دیکھ بھال کی جاسکے اور ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے علاج معالجے کی خصوصی سہولت فراہم کی جاسکے ، میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم ڈی سی کے شعبہ کمیونٹی ہیلتھ سائنسز اور شعبہ ریسرچ کے سربراہ پروفیسر فرحت جعفری کو ہدایت کی ہے کہ وہ عباسی شہید اسپتال میں رجسٹری بنائیں اور خود کشی کی سوچ اور ارادے کے حامل افراد کا ڈیٹا مرتب کیا جائے اور اسپتال آنے والے ایسے افراد کی کونسلنگ سروسز فراہم کی جائے ، پروفیسر فرحت جعفری نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک ہیلپ لائن بنائی جائے گی اور ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج اور کونسلنگ کے لئے مدد فراہم کی جائے گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard