Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے جمعہ کی سہ پہر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ سٹی وارڈنز کے مرکزی دفتر میں منعقدہ مفت طبی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا-  
     
  01-Nov-2019  
     
   
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا ہے کہ صحت مند ملازمین نہ صرف اداروں کی ترقی کا سبب ہوتے ہیں بلکہ صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی مدد گار ثابت ہوتے ہیں، بدلتے موسم اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی نے انسانی صحت پر بھی اثرات مرتب کئے ہیں، وہ ادارے اور محکمے مبارکباد کے حق دار ہیں جو اپنے ملازمین کی صحت کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں اور انہیں ایسی طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں کہ جن کی بدولت ملازمین کو اپنی صحت سے متعلق آگاہی حاصل ہوتی ہے جس کی روشنی میں وہ خود کو بیماریوں سے محفوظ اور اپنا علاج کراسکتے ہیں، دوسروں کی صحت اور خوشی کے لئے کام کرنا ایک نیک عمل بھی ہے لہٰذا اس نیک عمل میں جو جتنا زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا وہ اتنا ہی اجر پائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ سٹی وارڈنز کے مرکزی دفتر میں منعقدہ مفت طبی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے فیتہ کاٹ کر طبی کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹی وارڈنز راجہ رستم، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اسپنسر آئی اسپتال ڈاکٹر بیربل گینانی اور دیگر بھی موجود تھے، طبی کیمپ میں مختلف امراض کے بارے میں ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی گئی تھی جن میں شوگر ، بلڈ پریشر، دانتوں اور کانو ں کا معا ئنہ، ٹی بی اور سینے کا ایکسرے ، فزیوتھراپی، تھلیسیمیا، سوجوک تھراپی، آنکھوںکا معائنہ /آپریشن،ہیپاٹائیٹس بی(اسکرینگ اور ویکسینیشن) سمیت الٹراسائونڈ،ہومیوپیتھک کنسلٹیشن ،خون کا عطیہ اور ڈاکٹرزکنسلٹیشن بھی شامل تھی، اس طبی کیمپ کے انعقاد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپنسر آئی اسپتال سمیت عیسیٰ لیبارٹری ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر کا تعاون بھی شامل تھا،مذکورہ دو روزہ مفت طبی کیمپ یکم نومبر اور 2 نومبر کو صبح سے شام تک جاری ہے، مہمان خصوصی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے طبی کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مفت طبی کیمپ کا انعقاد جہاں ایک جانب ملازمین کو اپنی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے وہیں ملازمین کو صحت مند رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ سٹی وارڈنز بہت محنت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور مختلف مقامات پر مختلف شفٹوں میں رات دن کام کر رہے ہیں لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ ان کی صحت بھی اچھی رہے تاکہ یہ عمدہ طریقے سے اپنے فرائض ادا کرسکیں،انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنے ملازمین کے لئے طبی کیمپ کا انعقاد کریں گے ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملازمین اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں بلکہ معائنہ مکمل ہونے کے بعد اس کی رپورٹ بھی حاصل کریں تاکہ اس کی روشنی میں وہ اپنے علاج پر بھی توجہ دے سکیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard