Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ رواں سال جشن آزادی کی خصوصیت یہ ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے-  
     
  14-Aug-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ رواں سال جشن آزادی کی خصوصیت یہ ہے کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی ہے،72 سال سے بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، کشمیر کی آزادی کا وقت نزدیک ہے، پوری پاکستانی قوم ، افواج پاکستان اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14 اگست کو یوم آزادی پر مزار قائد پر حاضری کے بعد فائربریگیڈ کی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اور بعدازاں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں قوم پرچم کے ساتھ ساتھ کشمیر کے پرچم کی کشائی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، کے ایم سی کونسل کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینز اور کے ایم سی افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم جس جوش و جذبے سے آزادی کا دن منارہے ہیں ان لمحات میں کشمیریوں کو بھی یاد رکھیں، ایک سوال کے جواب میں میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر 200 ملی لیٹر بارش برداشت نہیں کرسکتا فوری اقدامات نہ کئے تو شہر مکمل تباہ ہوجائے گا، سندھ حکومت زمین پر پیسہ لگانے کے بجائے زمین کے نیچے لگائے تاکہ انفراسٹرکچر کو بحال کیا جاسکے، حالیہ بارشوں میں منتخب لوگ کم وسائل کے باوجود سڑکوں پر موجود تھے، بارشوں سے قبل ہم نے نالے صاف کئے اس لئے اوور فلو نہیں ہوئے، کچھ علاقوں میں پانی اب بھی موجود ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر چار سال میں 24 ارب روپے لگے یہ پیسہ کہاں گیا، پورا کراچی کے الیکٹرک کا اصل چہرہ دیکھ چکا ہے، بارش میں کرنٹ لگنے سے اموات صرف کراچی میں ہی کیوں ہوئیں، کے الیکٹرک کو اس کا جواب دینا ہوگا، عیدالاضحی پر پہلی مرتبہ والدین نے پہلے عید کی نماز پھر اپنے بچوں کی نماز جنازہ پڑھی، امید ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لئے جلد خصوصی فنڈ دیں گئے ،میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کو اب نئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ،اس شہر کو دس بجٹ دیئے گئے لیکن کسی نے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر دھیان نہیں دیا ، اس بار بہت زیادہ بارش ہوئی اور شہر اس کا متحمل نہیں تھا ، نکاسی آب کے لئے ایف ڈبلیو او کے ساتھ ضلعی انتظامیہ نے کام کیا اور جہاں تک ممکن تھا کام کرنے کی کوشش کی، میں نے وفاق سے بھی درخواست کی تھی کہ آگے آئیں اور کراچی کی صورتحال بہتر بنانے میں ہماری مدد کریں، شہر میں سیوریج کا پانی گھروں میں جارہا ہے جس سے پولیو کا مرض پھیل رہا ہے، امید ہے کہ وفاق جلد اس حوالے سے جلد کوئی اقدام کرے گا اور کراچی کے لئے اعلان کردہ پیکیج کے مطابق درکار فنڈز جلد از جلد جاری کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو ان کا حق دینے سے معاملات بہتر ہوں گے، کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کراچی میں کرنٹ لگنے سے 30 سے زائد ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے، یہ لوگ صرف کراچی سے پیسہ کما رہے ہیں اگر کہیں پانی کھڑا تھا تو کے الیکٹر ک کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ اپنی تنصیبات کی حفاظت کا انتظام کرے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس شدید قومی غفلت کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کریں، انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں قوی امید ہے کہ کشمیر بہت جلد ہندوستان کی جارحیت سے آزاد ہوگا، پوری قوم خصوصاً کراچی کے شہریوں کو جشن آزادی مبارک ہو، یوم آزادی پر پوری قوم ایک پیج پر ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ کشمیریوں کو جلد آزادی ملے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard