Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ شہر میں جاری صفائی مہم کے دوران نالوں کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے  
     
  07-Aug-2019  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے کہا ہے کہ شہر میں جاری صفائی مہم کے دوران نالوں کی صفائی ہماری اولین ترجیح ہے ، نالوں پر تجاوزات کے باعث ان کی صفائی میں مشکلات کا سامنا ہے، قیوم آباد اور دیگر نالوں پر کچرا چننے والوں کو فوری طورپر ہٹایا جائے کیونکہ یہ لوگ شہر بھر سے کچرا جمع کرکے بے کار اور ناکارہ اشیاء نالو ںمیں پھینک دیتے ہیں جس کے باعث نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں، صفائی مہم میں ایف ڈبلیو او کی ہیوی مشینری اور افرادی قوت دن رات مصروف عمل ہے جو قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو قیوم آباد اور آئی بی ایم کورنگی نالے میں کی جانے والی صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی بلال اے غفار، ضلع کورنگی چیئرمین سید نیئررضا، وائس چیئرمین سید احمر علی، ضلع شرقی کے وائس چیئرمین عبدالرائوف، ضلع جنوبی کے وائس چیئرمین منظور شیخ، کے ایم سی کی سٹی کونسل کے کچی آبادی کے کمیٹی کے چیئرمین سعد بن جعفر، چارجڈ پارکنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد مرسلین سمیت دیگر بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے، قیوم آباد نالے پر ڈپٹی میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نالے کے اطراف کچی آبادی کے باعث اس نالے کی چوڑائی انتہائی کم ہوگئی ہے جبکہ شہر سے کچرا جمع کرنے والے نالوں کے ساتھ ساتھ بہت بڑی تعداد میں قبضہ کئے بیٹھے ہوئے ہیں جو ناکارہ اور فاضل اشیاء نالے میں پھینک دیتے ہیں جس کے باعث نالے اوور فلو ہوجاتے ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نالوں کی صفائی میں مصروف ہے ، ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن نے ہدایت کی کہ نالوں کے کنارے پر بیٹھے ہوئے کچرے چننے والوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے، نالوں کی صفائی میں مصروف ایف ڈبلیو او کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کوششوں اور عملی کاموں سے نالوں کی صفائی کا عمل بہتر طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے، امید ہے کہ اس صفائی مہم میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے اور شہریوں خصوصاً نالوں کی اردگرد رہنے والوں کی مشکلات کم ہوں گی، ڈپٹی میئر کراچی نے آئی بی ایم کورنگی نالے پر صفائی کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ میئر کراچی وسیم اختر نے وفاقی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وسائل کی عدم موجودگی کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے ہماری مدد کی جائے جس پر وفاقی حکومت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے جس پر ہم وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کورنگی میں 28نالے ہیں جن کی صفائی کے لئے طویل وقت درکار ہے تاہم ان نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ سیوریج سسٹم کو الگ کیا جائے تاکہ یہ برساتی نالے روانی سے بہہ سکیں، بعدازاں ڈپٹی میئر کراچی نے ضلع کورنگی لانڈھی زون میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا اور شجرکاری مہم کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ مون سون کے موسم میں شجر کاری مہم قابل تعریف ہے اور آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لئے شجرکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے آج کا لگایا ہوا پودا کل ایک تناور درخت کی صورت اختیار کرکے نہ صرف شہر کو خوبصورت سرسبز و شاداب بنائے گا بلکہ شہریوں کو ٹھنڈی چھائوں بھی دے کر گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھے گا، ڈپٹی میئر کراچی نے اس موقع پر بڑی تعداد میں شہریوں میں پودے تقسیم کئے اور ہدایت کی کہ ان پودوں کو اپنے گھروں کے آگے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کا بھی انتظام کریں تاکہ یہ پھل پھول سکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard