Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں طبی سہولتوں کو ترقی دینے اور شام کے اوقات میں پرائیویٹ کلینک شروع کرنے کے لئے فزیبلیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے-  
     
  02-Aug-2019  
     
   
     
  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں طبی سہولتوں کو ترقی دینے اور شام کے اوقات میں پرائیویٹ کلینک شروع کرنے کے لئے فزیبلیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اسپتال کے وسائل میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس بات کا فیصلہ جمعہ کو میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں انسٹیٹیوٹ کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سید ارشد حسن ،میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹرسیدسیف الرحمن سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں شام کے اوقات میں پرائیویٹ وارڈ اور او پی ڈی شروع کرنے کے لئے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی طرز کا ماڈل تیار کیا جائے جس پر آئندہ اجلاس میں غور ہو گا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد اللہ حسینی نے گورننگ باڈی کو بتایا کہ پرائیویٹ کلینک سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپتال کی ترقی اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے پر خرچ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لگانے کی منظوری اوراسپتال کے سرمائے کو سب سے زیادہ منافع دینے والے بینک میں جمع کر نے سمیت دیگر امور کی منظوری دی گئی۔ میئر کراچی وسیم اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشش کر رہی ہے جس کی مثال عباسی شہید اسپتال ہے اس کی انتہائی خراب صورتحال کو قلیل عرصے میں بہتر کیا گیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز شہر کے وسط میں ہے اور تین اضلاع کے عوام کو اس اسپتال سے طبی سہولتیں حاصل ہوں گی لہٰذا اس پر خصوصی توجہ اور اس کو ترقی دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گورننگ باڈی کا اجلاس ہر ماہ منعقد ہونا چاہئے تاکہ ادارے کی ترقی کے لئے تیزی سے کام ہو۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard