Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی فیور کی روک تھام اور سدِ باب کے لئے مشترکہ کوششوں کا آغاز کررہی ہے-  
     
  01-Aug-2019  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی فیور کی روک تھام اور سدِ باب کے لئے مشترکہ کوششوں کا آغاز کررہی ہے، پہلے مرحلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بڑے 14 اسپتالوں میں انسداد ڈینگی سیل قائم کرنے کے ساتھ ساتھ فوکل پرسن بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ ضلعی سطح پر بھی فوکل پرسن کام کریں گے، ادارے اور فوکل پرسنز کے مابین رابطوں کو موثر بنانے کے لئے اجلاس بھی طلب کئے جائیں گے جبکہ شہریوں کو آگاہ کرنے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے بھر پور عوامی مہم بھی شروع کی جارہی ہے، اس بات کا فیصلہ جمعرات کی صبح میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں صوبائی حکومت محکمہ صحت کے پروگرام مینیجر ڈاکٹر محمود اقبال میمن اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے یوں تو 12 مہینے کام کیا جاتا ہے مگر بالخصوص بارشوں اور آنے والے سرد موسم میں ڈینگی فیور کی روک تھام کے لئے باقاعدہ موثر انداز میں مہم شروع کی جاتی ہے تاکہ شہریوں کو اس سے محفوظ رکھا جاسکے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے خصوصی سیل پہلے بھی کام کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہیں دوبارہ فعال کیا جارہا ہے تاکہ ڈینگی فیور کے متاثرین فوری طور پر اپنے قریبی اسپتال سے رابطہ کرسکیں جبکہ اسپتالوں میں ڈینگی فیور کے متاثرہ مریضوں کا باقاعدہ اندراج بھی کیا جائے گا جس سے حکومت سندھ کے صوبائی محکمہ صحت کو آگاہ رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈینگی فیور کی جلد از جلد تشخیص بہت ضروری ہے کیونکہ تشخیص کے بعد ہی مریض کی جان بچائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ڈینگی فیور سے بچنے کے لئے عوامی سطح پر مہم بھی شروع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے آگہی حاصل ہوسکے، اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں ڈینگی فیور دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت حد تک کنٹرول ہے، ہر سال تقریباً 2 ہزار افراد ڈینگی فیور سے متاثر ہوتے ہیں جو ضروری علاج و معالجے کے بعد صحت یاب بھی ہوجاتے ہیں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کے موثر رابطوں اور بہتر حکمت عملی کے نتیجے میں ڈینگی فیور سے ہونے والی اموات میں بھی کافی کمی آگئی ہے، اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ڈینگی کے مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے لہٰذا ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے جو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جانی چاہئیں ان میں پانی کی ٹنکی، بالٹی، ڈرم کنستر جن میں صاف پانی ہے اور پھولدان، گملے کے نیچے رکھے ہوئے برتن، بوتلوں میں رکھے گئے پودوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھنا تاکہ مچھر ان میں داخل نہ ہوسکے، مچھروں سے بچائو کے لئے کھڑکیوں اور دروازوں پر جالیاں لگوانا، سوتے وقت دوا لگی ہوئی مچھر دانی کا استعمال کرنا، طلوع اور غروب آفتاب کے اوقات میں جسم کے کھلے ہوئے حصوں کو اچھی طرح ڈھانپ کر رکھنا اور مچھروں سے بچائو کے لئے جسم پر لوشن کا استعمال اور گھروں میں مچھر مار اسپرے یا کوائل کا استعمال شامل ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard