Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بلال منظر نے ممبران مجلس عاملہ کے ہمراہ میئرکراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی  
     
  29-Apr-2019  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہریوں کو مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے 100 باتھ روم، 100 جیم، 500 بس اسٹاپس شیلٹر اور 100 پرانی عمارتوں کی مرمت و تزئین وآرائش اور شہر کے مختلف مقامات پر 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے جس کی منظوری میئر کراچی وسیم اختر نے دے دی ہے، کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بلال منظر نے ممبران مجلس عاملہ کے ہمراہ میئرکراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ اس وقت شہر میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش ہے، جو پرائیویٹ سیکٹر کے آراو پلانٹ سے پانی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے ان علاقوں میں 100 آراو پلانٹ نصب کئے جائیں گے جہاں شہریوں کو مفت صاف پانی فراہم کیا جائے گا، ان آراو پلانٹ سے 80 ہزار افراد روزانہ پانی حاصل کرسکیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت شہر میں 76 لاکھ خواتین روزانہ کام پر جاتی ہیں جن کے لئے کوئی بھی عوامی باتھ روم نہیں ہے، کے ایم سی کی سرپرستی میں کے ایم سی آفیسرز ایسوسی ایشن 100 عوامی باتھ روم تعمیر کرنا چاہتی ہے جن کو روزانہ 8 لاکھ افراد استعمال کرسکیں گے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپس شیلٹر تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس سے 85 لاکھ افرا د سہولت حاصل کریں گے، 100 ورزشی سامان جس میں 10 لاکھ افراد ایکسر سائز کی سہولت حاصل کریں گے جبکہ 10 لاکھ درخت لگانے کا منصوبہ بھی ہے جسے ملیر اور لیاری ندی کے کناروں اور شہر میں خالی جگہوں پر لگائے جائیں گے، بلال منظر نے بتایا کہ شہر کی 100پرانی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش کا منصوبہ بھی ہے، میئر کراچی کی اجازت سے 45دنوں میں اس منصوبہ پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا، اس موقع پر میئرکراچی وسیم اختر نے کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اس منصوبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی احسن اقدام ہے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسے منصوبوں کی جو عوامی مفاد میں ہونگے ان کی ہرممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے افسران اس شہر کے شہری بھی ہیں اپنے شہر کی خوبصورتی اور تعمیر پر سوچنا اور عمل کرنا چاہتے ہیں، یہ بہت ہی اچھی تجاویز ہیں اگر اس پر عمل ہوتا ہے تو اس سے شہریوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسی تمام تجاویز اور منصوبوں کی حمایت کرتی ہے بلکہ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی جو عوام کے لئے کوئی بھی منصوبہ لائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard