Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کے مسائل کو عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت اور نالائقی قرار دیتے ہوئے محکمہ فنانس کے سینئر آفیسرجبار بھٹی کو عباسی شہید اسپتال میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور فنانس تعینات کردیا-  
     
  01-Apr-2019  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے عباسی شہید اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کے مسائل کو عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کی غفلت اور نالائقی قرار دیتے ہوئے محکمہ فنانس کے سینئر آفیسرجبار بھٹی کو عباسی شہید اسپتال میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور فنانس تعینات کردیا جو ایم ایس کے علاوہ براہ راست میونسپل کمشنر کو بھی جوابدہ ہوں گے جبکہ ایم ایس عباسی شہید اسپتال صرف میڈیکل کے امور کو انجام دیں، اس بات کا فیصلہ پیر کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ، سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بیربل گینانی، ایم ایس عباسی شہید ڈاکٹر ندیم راجپوت اور فنانس و میڈیکل کے سینئر افسران نے شرکت کی جس میں عباسی شہید اسپتال کے جونیئر ڈاکٹروں کے مسائل اور ان کو بروقت تنخواہ نہ ملنے کی وجوہات پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں وسائل کی کمی کے باوجود جونیئر ڈاکٹروں کی تنخواہ کی تاخیر میں عباسی شہید اسپتال کی انتظامی لاپرواہی، غفلت اور نالائقی کا عمل دخل زیادہ ہے لہٰذا کام کو زیادہ تیز کرنے کے لئے انتظامی اور مالی امور کے شعبہ کو میڈیکل سے علیحدہ کردیا جائے جو براہ راست میونسپل کمشنر کو جوابدہ ہو جس سے انتظامی و مالی امور بروقت ممکن ہوسکیں گے، میئر کراچی نے اجلاس اور بعدازیں ڈاکٹرز کے 6 رکنی نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے کا شارٹ فال ہونے کے باوجود انتظامی امور کو بہتر بنا کر مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے اہل افسران و اہلکاروں کی کمی ہے، انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو ترقی دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈاکٹر ہی مسائل میں ہوں گے تو ادارہ ترقی کیسے کرے گا، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا تعلق مڈل کلاس سے ہے ان کو وقت پر تنخواہ دیئے بغیر اسپتال کی کارکردگی کو بہتر نہیں کرسکتے۔ فیصلہ کیا گیا کہ اب ہر ماہ کی 15تاریخ سے قبل ان ڈاکٹروں کو 2 ماہ کی تنخواہ ایک ساتھ ملا کرے گی جس میں ایک ماہ کے بقایاجات بھی شامل ہوں گے جو بھی بل التواء کا شکار ہیں ایک ماہ کے اندر اندر فنانس ڈپارٹمنٹ میں جمع ہوں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مستقل ملازمین سے قبل ان جونیئر ڈاکٹروں کو تنخواہ ادا کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ایسا نظام بنایا جائے کہ میڈیکل کے طالبعلم تنخواہ کی فکر چھوڑ کر تعلیم پر توجہ دیں آج کے بعد ان ڈاکٹروں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، ایک کمیٹی قائم کی جائے جس کے تحت ڈاکٹرز، ہائوس آفیسرز،PGS کی تنخواہ اور بقایا جات کے معاملات طے کئے جائیں،کے ایم سی کی تنخواہ جس تاریخ کو ادا ہوگی اسی تاریخ کو ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی، 2016 اور 2017 کے بلز ایک ہفتے کے اندر بلنگ پروسس میں چلے جائیں۔ آئندہ عباسی شہید اسپتال، سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز ، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور دیگر اسپتالوں کے ڈاکٹرز، ہائوس آفیسرز کی تنخواہیں ریگولر ملازمین کی ساتھ اسی تاریخ میں ملیں گی یہ 25 سال میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے۔میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عباسی شہید اسپتال کو ترقی دینے کی کوشش کررہی ہے اس میں ڈاکٹروں کا تعاون ضروری ہے، ہمارے محکمے میں جہاں کوتاہی اور نااہلی ہے اس کو دور کریں گے اور آئندہ جونیئر ڈاکٹروں کو تنخواہ کی مد میں اس لئے پریشان نہیں ہوگی کہ مستقل ملازمین کے ساتھ ان کو بھی تنخواہ ادا کی جائے گی اور اس سارے معاملے کو میں خود دیکھوں گا۔ بلنگ پروسس جلد از جلد ہونا چاہئے، کے ایم سی کے مستقل ملازمین کی تنخواہ جس تاریخ کو ہو رہی ہے اسی تاریخ کو ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ ادا ہوگی، آفیشل ایشو کو تین سے پانچ دن کے اندر اسکورٹنی کمیٹی میں کلیئر کردیا جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard